امن کے قیام سے ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،شوکت علی یوسفزئی

امن کے قیام سے ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،شوکت علی یوسفزئی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم کے وژن کے مطابق ترقی کر رہا ہے امن کے قیام سے ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں دنیا میں سیاحت کے لئے سب سے موزوں ترین ملک بن چکا ہے اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے اپوزیشن کا ہر لیڈر کرپشن میں ملوث ہے ان کے خلاف کیسز چل رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنتا جا رہا ہے۔آنے والا سال خوشیوں کا اور ترقی کا سال ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں تحریک انصاف یوکے کے زیر اہتمام قائداعظم کی یوم پیدائش کے موقع ص پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر زاہد کاظمی برطانیہ کے نومنتخب صدر ملک شرجیل، آصف خان مدثر،عامر چشتی، وسیم خان،عدنان خان،یاسر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شوکت یوسفزئی نے صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر سکینڈلز بے بنیاد ہیں۔بی آر ٹی اور بلین ٹریز سونامی ہمارے فلیگ شپ پروجیکٹس ہیں جس پر ہمیں فخر ہے ان کو اپوزیشن نے ایک سازش کے تحت متنازعہ بنایا بلین ٹریز سونامی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور یہ انتہائی شفاف منصوبہ رہا اور اس سے پاکستان کی نیک نامی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی کے بارے میں ہمیشہ غلط خبریں آتی رہتی ہیں کوئی کہتا ہے اس کی لاگت 59ارب سے ایک کھرب پر پہنچی کوئی کہتا ہے اس کے اندر کرپشن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ انتیس ارب کا پراجیکٹ ہے جبکہ اس کے مقابلے میں کئی سال پہلے بننے والی لاہور میٹرو چالیس ارب سے زائد پر بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان صوبے کی ترقی اور خصوصا ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقی دینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں محمود خان کی قیادت میں صوبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک لمبی جدوجہد کی اور اقتدار میں آئے وہ پہلے سیاستدان ہیں جو عوام کا سوچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے اپنے اثاثے بنا?۔شوکت یوسفزئی نے اورسیز پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان اور خصوصا خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئیں حکومت ان کو بھرپور تحفظ دے گی انہوں نے کہا کے بہترین موقع ہے ہے پاکستان کے اندر امن ہے ہو رہا ہے ہے اور پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پہلا سال سخت تھا اس میں کوئی شک نہیں لیکن انشاء اللہ آنے والا 2020 کا سال عوام کے لیے خوشیوں کا سال ہوگا انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف ابھی کیس ختم نہیں ہوا جب ٹرائل ہوگا تو کافی چیزیں سامنے آجائیں گی حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو شکست دے دی گء ہے پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ تھا کیونکہ زیادہ تر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیج دی جاتی جس سے ملک مقروض ہوا اور ترقی رک گئی سابق حکمران اپنے لئے اثاثے بناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے بڑے لیڈر پاکستان میں بیمار ہوکر لندن آ جاتے ہیں وہاں ان کے پلیٹ لیٹس کا ایشو حل نہیں ہوتا لندن آکر کھانے اور شاپنگ انجوائے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چوروں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف سازش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوئے۔اور مولانا فضل الرحمن نے اپنے ساتھ اپوزیشن کی سیاست کا بھی خاتمہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ لندن آکر حیرت ہوئی کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا ایشو ختم ہو گیا اب وہ دوستوں کے ساتھ ہوٹلوں میں انجوائے کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول