کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ ایک شخص ہلاک، اسلحہ برآمد

کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ ایک شخص ہلاک، اسلحہ برآمد

  



کر اچی (این این آئی)کراچی کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ ہلاک شخص کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہی اس کی شناخت کے حوالے سے کچھ کہا جا سکے گا۔پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شخص کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے مذکورہ مقابلے کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

پولیس مقابلہ

مزید : صفحہ اول