احتساب کا دوہرا نظام، یہ کونسا نیا پاکستان ہے؟،حمزہ شہبازشریف

احتساب کا دوہرا نظام، یہ کونسا نیا پاکستان ہے؟،حمزہ شہبازشریف

  



لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ احتساب کا دہرا نظام ہے، یہ کونسا نیا پاکستان ہے؟۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مایوسیوں کے ڈیرے اور حکومت کے بلند و بانگ دعوے ہیں، اورنج لائن ٹرین نہیں چل سکی، پشاوربی آرٹی منصوبے پر ابھی تک کھڈے ہیں، آج بھوک غریب آدمی کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، حکومت کا جی بھرا نہیں اوراب بھی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائے 14 ماہ میں کونسا منصوبہ مکمل کیا؟ ہواؤں کا رخ بدل کر پھر مسلم لیگ (ن)کی طرف ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم قائداعظم کا یوم پیدائش تو مناتے ہیں مگر ان کے فرمودات پر عمل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ بینظیرعظیم لیڈر تھیں، ہم سیاسی اختلاف میں محسنوں کو بھول جاتے ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول