ملک بھر سے موسم کی صورتحال جانئے

ملک بھر سے موسم کی صورتحال جانئے
ملک بھر سے موسم کی صورتحال جانئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثرہوگئے۔حد نگاہ انتہائی کم ہوکر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن،رینالہ خورد،اوکاڑہ،ساہیوال،ہڑپہ اورکسووال ،گوجرہ،چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال، ملتان، لودھراں اوربستی ملوک میں دھندکی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہوگئی ہے۔لاہور میں صبح کے وقت درجہ حرارت چھ تک گرگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب چھیاسی فیصدرہا۔

ترجمان موٹر ویز کے مطابق نیشنل ہائی وے این 5 پربھی شدید دھند ہے اور حدنگاہ انتہائی کم ہے جبکہ موٹروے ایم ٹوپراسلام آبادٹول پلازہ سے چکری تک دھند کی وجہ سے حدنگاہ 80 میٹر رہ گئی۔ترجمان کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ ڈرائیور دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس آن رکھیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جبکہ زیادہ س زیادہ درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈتک بڑھنے کاامکان ہے۔ کراچی میں موسم دن بھرخشک اورسردرہنے کاامکان ہے اور ہوامیں نمی کاتناسب 50 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرداور خشک رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع (لاہور، گوجرانوالہ ،گجرات،نارووال،سرگودھا،منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ ا?باد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور)میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھا ئے رہنے کے علاوہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بالائی سند ھ کے اضلاع(سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن، جیکب ا?باد) میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں(ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک ، صوابی، نوشہرہ، پشاور ، چارسدہ،مردان ) میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کامکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...