موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر

موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر
موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثرہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے603دوگھنٹے40منٹ تاخیرکاشکارہوئی جبکہ کوئٹہ جانے والی پرواز325ڈیڑھ گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی یہ پرواز11بجے روانہ ہوگی۔

سکھراورکراچی سے آنے والی پروازوں کودھندکے باعث اسلام آبادلینڈ نہ کیاجاسکا،سرین ایئرلائن کی پروازایک گھنٹے کی تاخیرسے کراچی سے اسلام آبادپہنچے گی، گلگت سے آنے والی پروازپی کے604 اورسکردوسے آنے والی پرواز452بھی تاخیرکاشکارہو گئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد