22 سالہ جوان کی 4 سالہ بچی سے جنسی زیادتی ، مضروبہ کس حال میں ملی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

22 سالہ جوان کی 4 سالہ بچی سے جنسی زیادتی ، مضروبہ کس حال میں ملی؟ جان کر آپ کو ...
22 سالہ جوان کی 4 سالہ بچی سے جنسی زیادتی ، مضروبہ کس حال میں ملی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہار(ویب ڈیسک) بھارت میں22 سالہ جوان نے 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، بچی کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے مظفر پور سے 4 سالہ بچی انتہائی نازک حالت میں ملی ہے، بچی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

بھارت دنیا بھر میں خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن گیا ہے جہاں جنسی زیادتی کے بعد قتل کردینے کے واقعات عام ہیں حال ہی میں حیدرآباد کی لیڈی ڈاکٹر کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا جس کے ملزمان جائے وقوعہ پر پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔

مودی سرکار کے پہلے دور کے مقابلے میں اب دوسرے دورے میں ایسے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حکومت، پولیس اور انتظامیہ مل کر بھی شرمناک واقعات کی روک تھام نہیں کر پا رہے ہیں جب کہ عدالتیں بھی ملزمان کو سزائیں دینے میں ناکام نظر آتی ہیں۔