گوجرانوالہ،ڈمپرکی موٹرسائیکل کوٹکر ،3 نوجوان جاں بحق
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میںحافظ آبادروڈپرڈمپرکی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار3 نوجوان جاں بحق ہو گئے،حادثہ حافظ آباد روڈ پر پیش آیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔