کراچی،قومی ادارہ برائے امراض قلب کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی

کراچی،قومی ادارہ برائے امراض قلب کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی
کراچی،قومی ادارہ برائے امراض قلب کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ادارہ برائے امراض قلب کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی،مریضوں کونکالتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آگ لگ گئی،آگ پہلی منزل کے آپریشن تھیٹر میں لگی،آپریشن تھیٹر میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،مریضوں کونکالتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ معمولی زخمی ہو گیا،انتظامیہ کے مطابق آگ پر قابو پالیاگیا،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی