بھارتی حکومت کے ایماپر انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے انکار کردیاجائے ،گوگل،فیس بک پر کام کرنے والے بھارتیوں کا خط
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازعہ شہریت بل کیخلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، وہیں گوگل ،فیس بک ،اوبراورایمازون میں کام کرنے والے بھارتیوں نے متنازعہ بل کیخلاف خط تحریر کیا ہے جس میں بھارتی شہریوں نے متنازعہ شہریت قانون کو فاشسٹ قراردیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق گوگل ،فیس بک ،اوبراورایمازون میں کام کرنے والے بھارتیوں نے متنازعہ شہریت بل کیخلاف خط تحریر کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہریوں نے متنازعہ شہریت قانون کو فاشسٹ قراردیدیا،خط میں کہا گیا ہے کہ سندر پیچائی،مکیش مبانی اور ستیاناڈیلا بھارتی حکومت کے فاشسٹ اقدامات کی مذمت کریں ،خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے ایماپر انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے انکار کردیاجائے ۔