دبئی میں پراپرٹی خریدنا میرا کو مہنگا پڑگیا، اداکارہ کے مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

دبئی میں پراپرٹی خریدنا میرا کو مہنگا پڑگیا، اداکارہ کے مداحوں کیلئے پریشان ...
دبئی میں پراپرٹی خریدنا میرا کو مہنگا پڑگیا، اداکارہ کے مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکینڈل کوئین میرامالی مشکلات کا شکار ہوگئیں۔ اداکارہ میرا نے 2016میں دبئی کے پوش علاقے میں قسطوں پرتقریباً 12 لاکھ درہم کا ولا خریدا تھا مگراب قسطوں کی ادائیگی میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی میڈیا میں اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میراکے ستارے گردش میں آگئے ہیں اوردبئی میں بھی اسکینڈلزان کا پیچھا کررہے ہیں۔یواے ای کی ریاست میں میرا کا پراپرٹی اسکینڈل سامنے آیا ہے جس کی تفصیلات 92نیوزکے مطابق اس نے حاصل کرلی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 2016 میں اداکارہ میرا نے دبئی کے پوش علاقے میں تھری بیڈ روم کا لگڑری ویلا داماک نامی فرم سے قسطوں پر خریدا تھا۔میرا اب تک 4 لاکھ 65ہزار 5سو درہم کی ادائیگی کرچکی ہیں۔12دسمبرکوانہوں نے 40ہزار درہم کی جرمانے کےساتھ ایک قسط ادا کی تھی۔جبکہ کمپنی کی جانب سے میرا کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے جس میں ان کو 2لاکھ درہم مزید ادا کرنا ہونگے۔

92نیوزکے ذرائع کے مطابق میرا اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اورایک بارپھرنئے جیون ساتھی کی تلاش میں بھی ہیں۔اگر میرا فروری میں مزید رقم کمپنی کو ادا نہیں کرتی تو ان کی 4 لاکھ 65 ہزاردرہم سے زائد سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔

مزید : تفریح /عرب دنیا


loading...