اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی سمیت اہم کیسوں کی سماعت ہوگی

اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی سمیت اہم ...
اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی سمیت اہم کیسوں کی سماعت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے اہم کیسوں کی سماعت ہوگی ،رجسٹرارآفس اسلام آبادہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی سے متعلق کیس 31 دسمبر کو سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے ۔اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت کا کیس یکم جنوری کو سماعت کیلئے مقررکیا گیا جبکہ شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کاکیس بھی یکم جنوری کو سماعت کیلئے مقررہے۔