اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،اکرم درانی صدارت کریں گے

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،اکرم درانی صدارت کریں گے
اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،اکرم درانی صدارت کریں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس آج ساڑھے11بجے ہوگا،جے یو آئی (ف)کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور پرویز مشرف کی سزا پر بات چیت ہوگی،اپوزیشن ارکان اجلاس میں اپنی پارٹی کاموقف پیش کریں گے،ذرائع کامزیدکہناہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر،ممبران کے تقررسے متعلق امورپر مشاورت ہوگی ۔اس کے علاوہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں سے متعلق بھی مشاورت ہوگی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...