فضائیہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں اہم پیشرفت،نیب کراچی کامیکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ،2 افراد گرفتار

فضائیہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں اہم پیشرفت،نیب کراچی کامیکسم مارکیٹنگ کمپنی کے ...
فضائیہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں اہم پیشرفت،نیب کراچی کامیکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ،2 افراد گرفتار

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)کراچی نے فضائیہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں میکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفترپرچھاپہ مار کر2 افراد کو گرفتار کرلیا اوراہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ،نیب نے میکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 افراد تنویراوربلال کوگرفتار کرلیا،نیب کاکہنا ہے کہ نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کےخلاف تحقیقات کا آغاز کررکھا ہے،فضائیہ پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کے بعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

نیب کراچی کاکہنا ہے کہ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے، متاثرین کی جانب سے سکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے تھے ، چیئرمین نیب کی ہدایت پر دوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے،چیئرمین نیب میں جلدازجلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی