حریم شاہ خوفزدہ ہیں کہیں ان کا انجام قندیل جیسا نہ ہو،ریحام خان بھی چپ نہ رہ سکیں

حریم شاہ خوفزدہ ہیں کہیں ان کا انجام قندیل جیسا نہ ہو،ریحام خان بھی چپ نہ رہ ...
حریم شاہ خوفزدہ ہیں کہیں ان کا انجام قندیل جیسا نہ ہو،ریحام خان بھی چپ نہ رہ سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کی مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کے دعووں پر تبصروں سے بھراہوا ہے،سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد حریم شاہ کی ویڈیوز کے بخار میں مبتلا دکھائی دیتی ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے سیاسی شخصیات کی متنازع ویڈیوز کی موجودگی کے دعووں نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کو طنز و مزاح کا موقع فراہم کیاہواہے وہاں عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں ۔انہوں نے کہا’ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک متعدد وڈیوز میں بڑی بڑی شخصیات کے کرتوتوں کی وڈیوز منظر عام پر لانے کی وارننگ دے رہی ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو کسی سے شدید خطرہ ہے اور وہ خوفزدہ ہیں کہ کہیں ان کا انجام بھی قندیل بلوچ جیسا نہ ہو جائے۔‘


ریحام خان کے ٹویٹ پرسوشل میڈیا پربحث نے نیا رخ اختیارکرلیا۔ کچھ لوگوں نے عمران خان جبکہ کچھ لوگوں نے خود ریحام خان کو تنقید کانشانہ بنایاہے۔جب کہ حریم شاہ کے نام سے بنے ایک اکاونٹ نے ریحام خان کی پوسٹ پر ردعمل بھی دے دیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا’نہیں آنٹی ایساکچھ بھی نہیں ہے،مجھے کسی سے کوئی ڈرخوف نہیں ہے،ہاں میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں لیکن اکثر آپ کی پارٹی کے لوگوں کی۔‘


ایمان نور نامی صارف نے لکھا’حریم شاہ کے پاس عمران خان کی’ویڈیو‘ بھی ہے اور’فوٹیج‘ بھی ہے۔نجم سیٹھی صاحب نے چند ماہ قبل بتا دیا تھا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ عمران خان حکومت کس طرح ختم ہو گی اور وہ وقت آ چکا ہے۔‘


ارشد محمود نے لکھا’صندل خٹک اور حریم شاہ کے کرداروں نے ہماری آنکھوں سے پٹی اتارنے کی کوشش کی ہے،ہم ایک بہت بڑے سانحے کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ ہمارے ملک کی باگ ڈور اور قومی راز ایسے لوگوں کے پاس ہیں جن کے کردارپہ اب کوئی سوالیہ نشان باقی نہیں رہاتو دشمن ایجنسیوں کیلئے یہ سب کون سا مشکل کام ہے۔‘


بہاولپور پٹواری نامی صارف کی ویڈیوز میں دلچسپی کاانداز ان کے ٹویٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’حریم سنو!اس سے پہلے کہ قندیل بلوچ کی طرح قتل ہو جاو، فوراً ویڈیو وائرل کر دو۔‘


ابوالحارث نے لکھا’جلد بدیر یہی ہوتا ہے ایسی عورتوں کا مستقبل۔ جیسی کرنی، ویسی بھرنی۔جب عورت حیا، شرافت، متانت اور نسونی بھرم کے پردوں سے باہر آ جاتی ہے تو وقتی رونق اسے بہت اچھی لگتی ہے۔ مگر اس غیر فطری زندگی کا انجام اس دنیا میں ہی عبرت ناک ہوتا ہے۔‘


حریم شاہ اور اس کی ویڈیو زپر ہونے والی یہ لامتناہی بحث کب تک جاری رہے گی کوئی نہیں جانتا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -