نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اوردوستوں کو این آراودینے کی سازش ہے،ن لیگ نے حکومتی ترمیمی نیب آرڈیننس مستردکردیا

نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اوردوستوں کو این آراودینے کی سازش ہے،ن لیگ نے حکومتی ...
نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اوردوستوں کو این آراودینے کی سازش ہے،ن لیگ نے حکومتی ترمیمی نیب آرڈیننس مستردکردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نے وزیراعظم کا ترمیمی نیب آرڈیننس مسترد کردیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران خان ہرمنصوبے کی انکوائری روکنے کیلئے نیب آرڈیننس لارہے ہیں،نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اوردوستوں کو این آراودینے کی سازش ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کیلئے جھوٹے مقدمات اوردوستوںکی کرپشن روکنے کیلئے این آر او پلس؟،یہ پشاور میٹرو،مالم جبہ،ہیلی کاپٹر مقدمات کی تفتیش رکوانے کیلئے آرڈیننس لا رہے ہیں ،مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ پشاورمیٹروکے ایک کھرب25 ارب کے کھڈے این آر او سے نہیں چھپائے جا سکتے ،اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے ،ان کامزید کہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباﺅ چوری چھپانے کے نئے نیب آرڈیننس ہیں،انہوں نے کہا کہ آپ چور ہیں اسی لئے اپنے اوردوسروں کیلئے این آراو پلس لا رہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...