سعودی عرب نے کس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے،عمران خان نے خود بتادیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی ہے ، اس موقع پر گورنرشاہ فرمان،وزیراعلیٰ محمودخان اوردیگرحکام بھی موجودتھے۔ سعودی عرب کے سیاحتی شعبہ نے سیاحتی حوالے سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہابدقسمتی سے ماضی میں قبائلی علاقوں کے عوام کونظرانداز کیاگیا،قبائلی علاقوں کے انضمام کامقصدعوام کوسہولتیں دیناہے۔انضمام کے عمل کوکامیابی سے آگے بڑھانابڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاانضمام شدہ علاقوں کیلئے ریکارڈفنڈزمہیاکئے گئے اور اب انضمام شدہ علاقوں میں نوجوانوں کوروزگارفراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہاقبائلی علاقوں میں کاروبارکے مواقع بڑھانے پرتوجہ دی ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اورمعاشی ترقی ہوگی۔
انہوں نے بتایاکہ سعودی عرب کے سیاحتی شعبہ نے سیاحتی حوالے سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔صوبائی حکومت سیاحتی شعبے پرخصوصی توجہ دے۔وزیراعظم نے کہا خیبرپختونخوامیں عوام نے پی ٹی آئی پردوبارہ اعتماد کیا۔ ہماری ذمہ داری ہےکہ عوام کی بھرپورخدمت کریں۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کے بجائے پشاور پہنچے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے رات کو گورنر ہاﺅس میں قیام کیاجبکہ آج وہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا کے وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، وہ صوبائی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ بھی کریں گے، وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔