بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور یو اے ای میں پی ایم ایل این کے معمار چودھری نور الحسن تنویر کی سالگرہ کی تقریب

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ...
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور یو اے ای میں پی ایم ایل این کے معمار چودھری نور الحسن تنویر کی سالگرہ کی تقریب

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، پی ایم ایل این کے قائد محمد نوا زشریف اور متحدہ عرب امارات میں پی ایم ایل این کے معمار چودھری نورالحسن تنویر کی سالگرہ ایک ساتھ منائی گئی۔ یہ اتفاق ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح، میاں محمد نواز شریف اور چودھری نور الحسن تنویر کی سالگرہ کا دن 25 دسمبر ہے۔ لہٰذا پی ایم یال یان کے کارکنان خوشی کا یہ دن ایک ساتھ ہی مناتے ہیں۔ اس سال بھی تہری سالگرہ کا دن منایا گیا جس کا اہتمام ایک مسلم لیگی رہنما راجہ محمد جمیل بنگیال نے کیا تھا۔

اس تقریب میں خواجہ عبدالوحید پال، غلام مصطفی مغل، زبیر گل ، شوکت بٹ، چودھری محمد شفیع، محمد غوث قادری، شہزاد بٹ، حاجی محمد یونس، سہیل عامر گھمن، وقار گھمن، سرفراز مغل، رانا محمد افضل، چودھری محمد رزاق، راجہ شعیب، راجہ محسن، رانا وہاب، عبید تنولی، شاہد اکرم، ملک جاوید، ایم اے صوفی، محمد رمضان شان، چودھری زاہد ، فاروق وڑائچ، محبوب ربانی، عدنان طور، ایم گل، ملک فرحان، اویس قریشی، مخدوم شوکت قریشی، چودھری شاہد بشیر ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تہری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تالیاں بجائی گئیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ شرکائے تقریب سے مقررین نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ ہمارے تینوں لیڈران قائد اعظم محمد علی جناح، میاں محمد نوا زشریف اور چودھری نور الحسن کی سالگرہ ایک عجیب حسن اتفاق اور ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے عمل میں آیا جس کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں ، آج کا دن اُن لوگوں کو یاد کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کا ہے جنہوں نے پاکستان بنانے میں عملی کردار ادا کیا اور اپنا تن، من دھن لٹادیا۔ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے مرہون منت ہیں کہ جنہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک عطا کیا۔ ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے قائد کے پاکستان کو قائداعظم کی خواہش کے مطابق بنائیں۔ اس موقع پر پی ایم ایل این کے قائد کی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ اجتماعی دعا میں محمد نواز شریف کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو مسلم لیگ ن ہی صحیح سمت لے جائے گی جبکہ ملک کی سالمیت اور بقاءکے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...