حکومت کاچیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ

حکومت کاچیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل ...
حکومت کاچیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلئے رولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔

حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے، پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد