"بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی" ثانیہ مرزا نے تصویر شیئرکرتے ہوئے دل کی بات کہہ دی

"بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی" ثانیہ مرزا نے تصویر شیئرکرتے ہوئے ...

  



حیدرآباد (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ جب مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کھلونوں کے گردبیٹھے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر واپس آتی ہوں تو وہ مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی،یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔جوڑے کی مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔

ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی تھی۔

مزید : کھیل


loading...