دوسری اور تیسری شادی کے خواہشمند افراد کے لیے پاکستانی ہال انتظامیہ نے شاندار آفرمتعارف کروا دی

دوسری اور تیسری شادی کے خواہشمند افراد کے لیے پاکستانی ہال انتظامیہ نے ...
دوسری اور تیسری شادی کے خواہشمند افراد کے لیے پاکستانی ہال انتظامیہ نے شاندار آفرمتعارف کروا دی

  



بہاولپور (ویب ڈیسک)  ایک شادی ہال کے مالک نے اپنے بزنس کی پروموشن کے لیے ایک انوکھی آفر کرڈالی، یہ  آفر  صرف سہرا سجنے کے منتظر کنوارے نہیں بلکہ پہلے سے شادی شدہ افراد ہی مستفید ہو سکتے ہیں جو دوسری ، تیسری یا چوتھی بار شادی کر رہے ہوں۔

سما ٹی وی کے مطابق بہاولپور میں کھلنے والے اس نئے شادی ہال کے تحت تمام شادی شدہ افراد کو بمپرآفر کی گئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دم ہے تو میدان میں آؤ، دوسری شادی کر کے دکھاؤ "۔دوسری شادی پر تو ہال بکنگ میں 50 فیصد رعایت ہے جبکہ تیسری شادی پر 75 فیصد اور چوتھی شادی والوں کی تو سمجھیں لاٹری نکل آئی ہے کیونکہ ان کا ولیمہ بالکل مفت ہوگا۔

یہ انوکھی آفر دینے والے ہال مالک کا کہنا ہے کہ جب نئے جوڑوں کی شادیوں کیلئے آفرز ہوسکتی ہیں تو پھر ایک سے زائد شادی کرنے والوں کیلئے کیوں نہیں۔ لیکن ہم نے رشتے جوڑنے ہیں توڑنے نہیں، اس لیے بہت سے ایسے مرد حضرات کو منع کیا جا رہا ہے جو بیوی کی منظوری کے بغیر بکنگ کرانا چاہتے ہوں۔اس آفرسے فائدہ اٹھانے والے خواہشمندوں کیلئے معاملہ اتنا بھی سیدھا نہیں جتنا وہ سمجھ رہے ہیں کیونکہ شادی کا لڈو کھانے کیلئے سخت شرائط سے بھی گزرنا ہوگا۔ پہلی شرط یہ ہے کہ میاں جی کی دوسری شادی کیلئے ہال کی بکنگ پہلی بيوی خود کرائے گی۔یہ شرط سن کر بہت سوں کے دل کے ارمان دل میں ہی رہ سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /بہاول پور


loading...