”شیخ رشید نے میری سہیلی سے نکاح متعہ کیا ہے “حریم شاہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

”شیخ رشید نے میری سہیلی سے نکاح متعہ کیا ہے “حریم شاہ نے تہلکہ خیز دعویٰ ...
”شیخ رشید نے میری سہیلی سے نکاح متعہ کیا ہے “حریم شاہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے ،پہلے ایک مبینہ ویڈیو او ر آڈیو سامنے آنے کے بعد اب حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی نیوز چینل 92نیوز کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں حریم شاہ نے کہا کہ شیخ صاحب نے نکاح کیا ہوا ہے ،اور اس نکاح میں میری کیا غلطی ہے ،میں نے تو نہیں کہا تھا کہ لڑکی کے ساتھ کچھ کریں ،لڑکی مجھے کہتی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں ،تمہاری وجہ سے شیخ صاحب سے ملی تھی ۔رپورٹر نے سوال کیا کہ کونسی لڑکی ہے؟ جس پر حریم نے کہا وہ شیخ صاحب کو بہت اچھی طرح پتہ ہے ،شیخ صاحب نے مجھے بتا یا تھاکہ انہوں نے نکاح متعہ کیا ہے ،میں اس بات کی گواہ ہوں شیخ صاحب نے میرے سامنے یہ بات کی تھی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے لوگوں سے سوال کیاہے کہ کیا اسلام میں نکاح متعہ جائز ہے ؟

مزید : تفریح


loading...