الشیخ ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام’ آل کراچی نعت مقابلہ‘ فاتح کو عمرے کا ٹکٹ انعام میں دیا گیا

الشیخ ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام’ آل کراچی نعت مقابلہ‘ فاتح ...
الشیخ ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام’ آل کراچی نعت مقابلہ‘ فاتح کو عمرے کا ٹکٹ انعام میں دیا گیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)الشیخ ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام'' آل کراچی نعت مقابلہ'' کی پر وقار تقریب کا انعقاد، تقریب میں الشیخ ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کیCEOمس ستوت شیخ،صدر محمد عرفان شیخ، مہمان خصوصی حنیف موٹلا نی(صدر۔آل پاکستان میمن فیڈریشن)تھے جبکہ تقریب کی صدارت کے فرائض حماد پوونا والا(صدر آل کراچی تاجر اتحاد اور آل آئیرون اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن)نے انجام دیے۔

دیگر مہمانوں میں عارف لاکھانی(ڈائریکٹر صحت اور تعلیم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ)، الیاس ناگانی( سابق سینئر جوائنٹ سکریٹری اے پی ایم ایف)، سلطان محمود تاجوانی( یو سی کے چیئرمین نانکواڑہ)،( زبیر ا قبال( سیکرٹری ڈسٹرکٹ تعلیم گروپ کراچی ویسٹ)،مسٹر قاضی زاہدحسین(مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک)، آصف موسا (چیئرمین موسا فانڈیشن،صدر پی ایس 91 پیپلز پارٹی کراچی)، فرید احمد ایڈووکیٹ( ہائیکورٹ)،عبد المجید عبدانی(چیئرمین عبدانی فانڈیشن)، راجہ اظہر( رکن صوبائی اسمبلی، PS 97)، فرید شاہ( سینئر نائب صدر پی ایس 97) ، علی قریشی جوائنٹ (سکریٹری ایکٹی)،میجر عنایت اللہ درانی،قادر نورانی بھولو( وی پی ایکٹی)، حنیف موٹلانی( صدر اے پی ایم ایف)، حنیف اسحاق(سینئر نائب صدر۔ اے پی ایم ایف)،ڈاکٹر فاروق ستار(رہنماء بحالی کمیٹی ایم کیوایم) کے علاوہ تقریب میں پرنٹ و الیکڑک میڈیا ومعذزین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب میں شریک نعت خوانوں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے دل کو چھولینے والے کلام پڑھ کر حاضرین تقریب کے دل موہ لئے۔حاضرین نے بھی دل کھول کر نعت خوانوں کی حو صلہ افزائی کی۔بعدازاں مہمان خصوصی حنیف موٹلا نی و دیگر مہمانوں نے آل کراچی نعت مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ پہلے نمبر پر آنے والے نعت خواں کو عمرے کا ٹکٹ دیا گیا۔تقریب کے آخر میں  الشیخ ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کیCEOمس ستوت شیخ اورصدر محمد عرفان شیخ نے تقریب کو کامیاب بنانے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...