نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ، قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ہے،ترمیمی آرڈیننس وزراءاورسرکاری افسران کی کرپشن کوتحفظ دینے کی کوشش ہے، حکومت نےوزیراعظم ہاؤس اورایوان صدر کوآرڈی ننس فیکٹری بنادیا ہے،حکومت نے پارلیمنٹ کو تالے لگادیے گئے ہیں،ملک میں اگر اس وقت نام نہاد جمہوریت قائم ہے لیکن پھربھی جمہوریت میں پارلیمنٹ ہی قوانین پاس کرتی ہے،موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا ہے،نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت میں شامل نیب زدہ افراد کو شیلٹر فراہم کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔قرارداد میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہےکہ وہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو فوری معطل کرنے کا حکم دے،حکومت کو ہدایات کی جائیں کہ ایسے قوانین پارلیمنٹ سے منظور کرائے جائیں۔