نیب ترمیم آرڈیننس 2019کے خلاف بڑا کام ہو گیا،حکومت مشکل میں پڑ گئی

نیب ترمیم آرڈیننس 2019کے خلاف بڑا کام ہو گیا،حکومت مشکل میں پڑ گئی
نیب ترمیم آرڈیننس 2019کے خلاف بڑا کام ہو گیا،حکومت مشکل میں پڑ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 25کے خلاف ہے جس کے تحت تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور نیب ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس وزرا اور سرکار ی افسران کی کرپشن کوتحفظ دینے کی کوشش ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل محمو د اختر نقوی ایڈووکیٹ کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں وفاق، چیئرمین نیب ،وزارت قانون، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ ، سیکرٹری دفاع ا ور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید : قومی


loading...