وہ ملک جس میں 2017 میں 25ہزار، 2018 میں 33 ہزار اور 2019 میں 35 ہزار لوگ قتل ہوئے، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

وہ ملک جس میں 2017 میں 25ہزار، 2018 میں 33 ہزار اور 2019 میں 35 ہزار لوگ قتل ہوئے، ورلڈ ...
وہ ملک جس میں 2017 میں 25ہزار، 2018 میں 33 ہزار اور 2019 میں 35 ہزار لوگ قتل ہوئے، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

  



میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ایک سال میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات رپورٹ ہونے کا تیسرے سال بھی ریکارڈ بن گیا ۔ رواں سال میکسیکو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 35 ہزار افراد کے قتل کی تحقیقات کیں جو اپنی نوعیت کا منفرد ورلڈ ریکارڈ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں 2017 میں مجموعی طور پر 25 ہزار لوگ قتل ہوئے تھے لیکن 2018 میں اس تعداد میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور مقتولین کی تعداد 33 ہزار 341 ہوگئی۔ میکسیکو میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈرگ مافیا کی آپس کی لڑائیاں جاری ہیں جن میں ہر روز لوگ مرتے رہتے ہیں۔

سپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق رواں برس میکسیکو میں قتل کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس رواں برس اب تک 35 ہزار افراد کے قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد ورلڈ ریکارڈ ہے۔

یہ وہ تعداد ہے جو رپورٹ ہوئی ہے لیکن ڈرگ مافیا کی لڑائی میں ایسے بہت سے افراد بھی قتل ہوتے ہیں جن کا پتا کئی سال بعد چلتا ہے۔ میکسیکو میں کچھ روز پہلے ایک کنویں سے 146 افراد کی باقیات ملی تھیں جنہیں قتل کرکے شاپروں میں لپیٹ کر کنویں میں پھینکا گیا تھا، اسی طرح کے دیگر واقعات میں بھی سینکڑوں افراد کی اجتماعی قبریں برآمد ہوچکی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...