خاتون کو ہاتھ لگانے والے غیر ملکی کا معاملہ دبئی کی عدالت میں

خاتون کو ہاتھ لگانے والے غیر ملکی کا معاملہ دبئی کی عدالت میں
خاتون کو ہاتھ لگانے والے غیر ملکی کا معاملہ دبئی کی عدالت میں

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک بھارتی شہری نے شاپنگ مال میں خاتون کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کر ڈالا کہ پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 33سالہ بھارتی شہری نے ڈریگن مارٹ میں 35سالہ شامی خاتون کا تعاقب کیا اور ایک سٹور پر اس کے پیچھے جا کر کھڑا ہو گیا اور پیچھے سے اس کے جسم کو چھونا شروع کر دیا۔ خاتون نے اس پر شور مچا دیا جس پر وہاں موجود لوگوں اور دکانداروں نے بھارتی شہری کو پکڑ لیا اور پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا۔

رپوٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں خاتون نے گواہی دیتے ہوئے بتایا کہ ”یہ شخص مسلسل میرا پیچھا کر رہا تھا اور مجھے گھور رہا تھا۔ اس کا رویہ بہت خوفزدہ کر دینے والا تھا۔ میرے ساتھ میرے بچے بھی تھے۔ ہم مال میں کھلونوں کی ایک دکان پر رکے اور کچھ کھلونے خرید رہے تھے کہ وہاں یہ میرے پیچھے آ کر کھڑا ہو گیا اور میرے جسم کو چھونا شروع کر دیا۔ “ ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...