وفاق اور پنجاب حکومت ڈیرھ سال کے دوران جنوبی پنجاب میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی:سردار اویس لغاری

 وفاق اور پنجاب حکومت ڈیرھ سال کے دوران جنوبی پنجاب میں ایک بھی منصوبہ شروع ...
 وفاق اور پنجاب حکومت ڈیرھ سال کے دوران جنوبی پنجاب میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی:سردار اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت ڈیرھ سال کے دوران جنوبی پنجاب میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی،بزدار صاحب آپ پندرہ ماہ سے جنوبی پنجاب کے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں،وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بار بار مسلم لیگ ن کے منصوبوں کے افتتاح کرنے آجاتے ہیں،تختیاں اور فیتے کاٹنے کے مخالف عمران خان ڈیرھ سال سے نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اویس لغاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہانوازشریف نے پاکستان کو سی پیک ،نئے بجلی گھر ،موٹرویز اور نوجوانوں کو زورگار دیے۔شہبازشریف نے پورے پنجاب میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔بزدار صاحب شہبازشریف نے پنجاب کے کسانوں کو سو ارب کے بلاسود قرضے دیے۔بزدار حکومت نے کسانوں کو دی تمام سبسڈی ختم کردی۔وفاق اور پنجاب حکومت صرف جہانگیرترین کے شوگرملز کو نوازنے میں مصروف ہے۔عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے ہر دورے پر اعلانات اور وعدوں کی بارش کرنے آتے ہیں