فردوس عاشق اعوان سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ سیاسی یتیم اور خانہ بدوش کون ہے: سینٹر روبینہ خالد

فردوس عاشق اعوان سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ سیاسی یتیم اور خانہ بدوش کون ہے: ...
فردوس عاشق اعوان سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ سیاسی یتیم اور خانہ بدوش کون ہے: سینٹر روبینہ خالد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما سینٹر روبینہ خالد نےکہاہےکہ فردوس عاشق اعوان سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ سیاسی یتیم اورخانہ بدوش کون ہے ؟وہ کراۓ کی ترجمانی کی نوکری پکی کرنے کے لیے اس طرح کے بیانات دی رہی ہیں ؟ لیاقت باغ میں ہونے والے کامیاب جلسے نے حکومتی وزرا کے دماغ اور بینائی  پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما سینٹر روبینہ خالد  نےکہاہے کہ لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی  کے  کامیاب جلسے نے حکومت کے ہوش اڑا دیئے ہیں ،حکومتی ترجمان بوکھلاہٹ میں بہکی بہکی باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں ،حکومتی ترجمانوں کی آنکھیں پر جوش جیالوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر چندھیا گئی ہیں ،فردوس عاشق اعوان کو    کسی آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز  کی ضرورت ہے۔سینیٹرروبینہ خالدکاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کےساتھ عوامی سمند دیکھ کرحکومتی وزراء بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے  ہیں، پیپلز  پارٹی کےپلیٹ فارم سےبہت سارے موسمی پرند ے   آتے جاتے  رہتے ہیں،اِن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ سیاسی یتیم اورخانہ بدوش کون ہے؟۔

یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے،اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے،لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے،بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔اُنہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشں قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے،ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں،خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...