7 سالہ بچے نے اپنی ماں کو چچا کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھ لیا، آگے سے سنگدل ماں نے پردہ فاش ہونے کے ڈر سے ایسا کام کردیا کہ کوئی بھی رو دے

7 سالہ بچے نے اپنی ماں کو چچا کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھ لیا، آگے سے سنگدل ...
7 سالہ بچے نے اپنی ماں کو چچا کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھ لیا، آگے سے سنگدل ماں نے پردہ فاش ہونے کے ڈر سے ایسا کام کردیا کہ کوئی بھی رو دے

  



شملہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ماں نے اپنے ہی 7 سالہ بیٹے کو قتل کردیا، سنگدل ماں نے یہ قدم اپنا راز فاش ہونے کے ڈر سے اٹھایا ، خاتون کے اپنے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور بچے نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع اندورا میں مقتول باپ کے بچے کی درخواست پر ملزمہ اور ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے بچے کی لاش بھی برآمد کرلی ہے۔

بلونت سنگھ نامی شخص نے ڈمٹال تھانے میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی اور اس کے چھوٹے بھائی سیوا کمار کے ناجائز تعلقات تھے۔ دونوں کو اس کے بڑے بیٹے یدھویر سنگھ نے ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا ، بچے نے اپنی ماں اور چچا کو جب یہ کہا کہ وہ اس بارے میں اپنے باپ کو بتائے گا تو دونوں نے مل کر معصوم بچے کو قتل کردیا اور لاش جنگل میں پھینک دی ۔ پولیس نے باپ کی درخواست پر ملزمہ ماں اور ملزم چچا کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...