رواں سال 500 ارب پتی افراد کی دولت میں 1200 ارب ڈالر کا اضافہ، انڈیا میں 106 ارب پتی ، امریکہ میں کتنے ارب پتی ہیں؟ مسلمان ممالک میں سرفہرست کون ہے؟

رواں سال 500 ارب پتی افراد کی دولت میں 1200 ارب ڈالر کا اضافہ، انڈیا میں 106 ارب ...
رواں سال 500 ارب پتی افراد کی دولت میں 1200 ارب ڈالر کا اضافہ، انڈیا میں 106 ارب پتی ، امریکہ میں کتنے ارب پتی ہیں؟ مسلمان ممالک میں سرفہرست کون ہے؟

  



نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) موجودہ کیپٹلزم کے نظام میں دولت تیزی کے ساتھ چند ہاتھوں میں سکڑتی جارہی ہے جس کی واضح مثال ارب پتی افراد اور ان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہے۔ رواں سال صرف 500 ارب پتی افراد کی دولت میں 1.2 ٹریلین ڈالر (1200 ارب ڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔

ارب پتی افراد کی دولت کا حساب رکھنے والے جریدے فوربز کے مطابق ارب پتی افراد کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں 607 ارب پتی افراد رہتے ہیں۔ چین 324 ارب پتیوں کے ساتھ دوسرے ، جرمنی 114 کے ساتھ تیسرے اور انڈیا 106 ارب پتی افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

سابق عالمی سپر پاور روس میں ارب پتی افراد کی تعداد 98 ہے اور یہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ہانگ کانگ 71 ارب پتیوں کے ساتھ چھٹے، برازیل 58 کے ساتھ ساتویں، برطانیہ 54 کے ساتھ آٹھویں، کینیڈا 45 کے ساتھ نویں اور فرانس 41 ارب پتی افراد کے دسویں نمبر پر ہے۔ مسلمان ممالک میں ترکی 25 ارب پتی افراد کے ساتھ پہلے اور مجموعی طور پر 17 ویں نمبر پر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بزنس