کس ملک کا پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط ہے ؟حیران کن خبر سامنے آگئی

کس ملک کا پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط ہے ؟حیران کن خبر سامنے آگئی
کس ملک کا پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط ہے ؟حیران کن خبر سامنے آگئی

  



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے بہترین پاسپورٹ قرار دے دیا، متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی ریٹنگ میں حیرت انگیز طور پر 161 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یو اے ای کا پاسپورٹ 179 نقل و حرکت کے سکور کے ساتھ فہرست میں ٹاپ پر موجود ہے، اس سے متحدہ عرب امارات پاسپورٹ کی طاقت کی درجہ بندی میں سب سے پہلی عرب قوم بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اماراتی پاسپورٹ ہولڈر انتہائی متحرک ہیں، گزشتہ تین سالوں میں پاسپورٹ نے کل 111 ویزا چھوٹ حاصل کی ہے، وہ اب یا تو ویزا فری سفر کرسکتے ہیں یا پھر دنیا کے 90 فیصد حصے میں ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق دوسرے نمبر پر قطر کا پاسپورٹ ہے، تیسرے پر رواندا، چوتھے پر یوکرین، مکاو پانچویں، انڈونیشیا چھٹے، سائپرس ساتویں، برونئی آٹھویں، سینٹ کٹس نویں اور سعودی عرب دسویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید : عرب دنیا