’جو سب کی ویڈیوز لیک کرتی ہے اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک ‘ وہ پاکستانی جس نے حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کا اعلان کردیا، سیلفیاں جاری کردیں

’جو سب کی ویڈیوز لیک کرتی ہے اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک ‘ وہ پاکستانی جس نے ...
’جو سب کی ویڈیوز لیک کرتی ہے اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک ‘ وہ پاکستانی جس نے حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کا اعلان کردیا، سیلفیاں جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ رشید کی نہ صرف کچھ ویڈیو ز اور ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگز شیئر کی گئی ہیں بلکہ ان پر براہ راست الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ایسے میں ایک اور سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھولا ریکارڈ کو 2 سال قبل اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں بھولا ریکارڈ نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اپنی جائیدادیں بیچ دی ہیں، یہی وہ جملہ تھا جس کی وجہ سے بھولا ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ ’سوشل میڈیا سٹار‘ بن گئے۔
بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف چلائی گئی ’مہم‘ کے بعد اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے، حریم شاہ کا بھولا ریکارڈ کے ساتھ، کس کس کو ویڈیو چاہیے؟۔ اس پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں خاتون کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھولا ریکارڈ سیلفی لے رہے ہیں۔


ایک اور پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ایک اور سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ’ جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک۔‘