”خواتین کی تصویر کیوں بنائی “ولیمے پر تنازعے کے بعد گولی لگنے سے دلہا جاں بحق
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ولیمے کی تقریب کے دوران خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے سردار گڑھی میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، مقتول نوجوان عابد کا آج ولیمہ تھا۔پولیس کے مطابق خواتین کی ویڈیو اور تصاویر کے تنازع پر فائرنگ کی گئی، ملزمان میں شہزادہ، شبیر، شاہ فہد اور مقتول کا بہنوئی شامل ہیں۔پولیس نے مقتول دلہے کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردی ہے۔