مودی ہٹلر کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھا رہا،میڈیا پاکستان میں ہونے والی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرے:گورنرسندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہہمارا دین ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،دینی تعلیم سے معاشرہ کی اصلاح ممکن ہے،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا جدید اور تیز ترین معلومات کی فراہمی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی مثبت سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔
جامعۃ الرشید کےتحت احسن آباد میں فضلاء تربیتی اجتماع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ ظلم و تشدد کےواقعات روزبروزبڑھتےجارہے ہیں کیونکہ مودی ہٹلر کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہاہے،بھارت میں مسلم نسل کشی اور کشمیر میں 150 دن سے کرفیو پر دنیا کے با اثر ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کوئی بولتا بھی نہیں کیونکہ ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے۔گورنرسندھ نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں اقلیتی برادری پر ظلم و تشدد کے واقعات کا فوری طور پر سخت نوٹس لے،موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ملک کے تمام ادارے مستحکم ہوں،اس ضمن میں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔