میڈیا میں مجموعی گیس طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے:ترجمان پٹرولیم ڈویژن

میڈیا میں مجموعی گیس طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ...
میڈیا میں مجموعی گیس طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے:ترجمان پٹرولیم ڈویژن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ میڈیا میں مجموعی گیس طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے،اگر سندھ حکومت تعاون کرے تو سندھ میں گیس کا بحران حل ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ وزراء کے بیانات پر ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا  کہ میڈیا میں مجموعی گیس طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، غیرمنظم گیس طلب 6 ارب کیوبک فٹ ہے جبکہ اصل سیل گیس طلب بمعہ آر ایل این جی 4.5ارب کیوبک فٹ ہے،گیس شاٹ فال 1.5 ارب کیوبک فٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومتِ سندھ سے رائٹ آف وے نہ ملنے کیوجہ سے عائشہ، آمنہ اور آمنہ نارتھ گیس فلیڈز سے ترسیل ممکن نہیں،حکومتِ سندھ کو رائٹ آف وے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے پچھلے آٹھ مہینے میں کئی خطوط لکھے گےمگرکوئی جواب نہ ملا۔ترجمان نے کہا کہ اگر سندھ حکومت تعاون کرے تو سندھ میں گیس کا بحران حل ہوسکتا ہے،جنوری میں رذک گیس فیلڈ سے 40 لاکھ کیوبک فٹ گیس ترسیل کا عمل شروع ہو جائے گا،سوئی سدرن سے 1160 لاکھ کیوبک فٹ گیس ترسیل جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن سے سیل گیس طلب 1260 لاکھ کیوبک فٹ ہے،سوئی سدرن کو75 لاکھ کیوبک فٹ گیس شاٹ فال کاسامناہے،سوئی نادرن کاشاٹ فال زیرو جبکہ شدید سردی کیوجہ سے زیادہ گیس استعمال سے کئی مقامات پر کم پریشر کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔