ملائشیا سے رہا ئی پانے والے00 3پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے قومی ائیر لائن نے بڑا قدم اٹھا لیا

ملائشیا سے رہا ئی پانے والے00 3پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے قومی ...
ملائشیا سے رہا ئی پانے والے00 3پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے قومی ائیر لائن نے بڑا قدم اٹھا لیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے ملائیشیا میں محصور300 سے زائد رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو پی آئی اے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا،رہا ہونےوالے پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بناپرملائشین حکام کی تحویل میں تھے،پی آئی اے31دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلائے گی، بو ئنگ 777 طیا رہ استعما ل کیا جا ئے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی کے9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق30 اور31 دسمبر کی درمیانی شب سا ڑھے تین بجے روانہ ہوگی اور صبح 9:50 پر اسلام آباد پہنچے گی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی