ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شرکت کریں گے یا نہیں ؟اعلان ہو گیا

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شرکت کریں گے یا نہیں ...
ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شرکت کریں گے یا نہیں ؟اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،ورلڈ اکنامک فورم کا 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوئس سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے اور فورم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کرینگے، وزیر اعظم عمران خان اور مشیر خزانہ 20 جنوری کو سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہونگے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوئس سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے اور پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان اور مشیر خزانہ 20 جنوری کو سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -