سب سے بڑا این آر او؟ نیب آرڈیننس کے بعد نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان، احسن اقبال ، مفتاح اسماعیل، سعد رفیق سمیت کس کس کو فائدہ پہنچے گا؟

سب سے بڑا این آر او؟ نیب آرڈیننس کے بعد نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان، ...
سب سے بڑا این آر او؟ نیب آرڈیننس کے بعد نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان، احسن اقبال ، مفتاح اسماعیل، سعد رفیق سمیت کس کس کو فائدہ پہنچے گا؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے نیب آرڈیننس 2019 جاری کردیا گیا ہے جس کے باعث بہت سے مقدمات متاثر ہوں گے اور نیب کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے نہ صرف کاروباری افرادبلکہ سیاسی قیادت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف،شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی ، راجہ پرویز اشرف مستفید ہو سکیں گے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق وفاقی وزرا احسن اقبال ، مفتاح اسماعیل، سعدرفیق ، تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی علیم خان، سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادبھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے بعد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا عدالت کے ذریعے ختم ہو سکے گی۔ آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہو جائے گا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کے اکثر مقدمات دیگر عدالتوں کو منتقل ہو جائیں گے،نئے آرڈیننس میں بد نیتی یا طریقہ کار کے باعث بے ضابطگی کرپشن تصورنہیں ہوتی،تمام سیاسی رہنماوں کے خلاف نیب مقدمات بد نیتی کو بنیاد بنا کر بنائے گئے تھے،جن مقدمات میں کرپشن کا عنصر ثبوت کے ساتھ موجود ہو گا وہ بدستور قائم رہیں گے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق عدالتوں میں زیرسماعت اور نیب میں زیرتفتیش مقدمات پربھی ہو گا، نیب مقدمت میں ٹرائل کورٹ سے سزا پانے والے اعلیٰ عدالتوں میں ریلیف کیلئے اپیل کر سکیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...