نیب ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے لایا گیا,تبدیلی قوم کے لئے نہیں ایک خاص گروہ کوبچانے کےلئےلائی گئی:مریم اورنگزیب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے لایا گیا ہے،یہ آرڈیننس خاص طبقے کو نوازنے کے لئے اجلت میں لایا گیا ہے،اپوزیشن سے اس سے متعلق کوئی مفاہمت نہیں کی گئی، یہ تبدیلی قوم کے لئے نہیں بلکہ ایک خاص گروہ کو بچانے کے لئے لائی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ کو بائے پاس کرکےلایاگیا ہے اس کی مدت چار ماہ ہے، عدالت کے فیصلوں میں بھی بارہا آرڈیننس لانے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، نیب ریفارمز کے لئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی بنی ہوئی ہے جس کے کئی کئی ماہ اجلاس ہی نہیں ہوتے،یہ آرڈیننس خاص طبقے کو نوازنے کے لئے اجلت میں لایا گیا ہے،اپوزیشن سے اس سے متعلق مفاہمت نہیں کی گئی، یہ تبدیلی قوم کے لئے نہیں بلکہ ایک خاص گروہ کو بچانے کے لئے لائی گئی ہے، اگر قانون میں کوئی ترمیم لانی بھی ہے تو اس کو پارلیمنٹ میں لایا جانا چاہیے تھا اس میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں اب بھی 90 دن کا ریمانڈ اور ضمانت کی سہولت ہی موجود ہے۔