مسلم لیگ ن کے بعد ایک اور اہم جماعت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی

مسلم لیگ ن کے بعد ایک اور اہم جماعت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی
مسلم لیگ ن کے بعد ایک اور اہم جماعت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومت کی طرف سے لائے گئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا۔اے این پی رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اداروں، جمہوریت اور آئین کو نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نیب ترمیمی آرڈینس کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نیب آرڈینس میں اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے ترمیم کی ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس لانا پارلیمنٹ کی تضحیک ہے، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو بے توقیر اور غیر فعال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نیب قانون میں ترمیم چاہتی ہے تو اسے پارلیمنٹ کے ذریعے کرے تاہم حکومت ایسا نیب قانون لائے جو شفاف اور سب کے لیے برابر ہو۔

مزید : قومی


loading...