سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر وزیر اعظم عمران خان کی کلاس لے لی

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر وزیر اعظم عمران خان کی ...
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر وزیر اعظم عمران خان کی کلاس لے لی

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنمااورسینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب ایک عیب ہے جو سیاسی معاشی اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے،احتساب کا ایسا نظام لایا جارہا ہے جس سے اپنوں کو بچایا اور مخالف کے لیے ملک جہنم بنا دیا جائے گا،عمران خان کو اپنا انجام سامنے رکھنا چاہئے،وزیراعظم عمران خان نیا نیب قانون بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کرنے والے دوستوں کو بچانے کے لیے لائے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہعمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے ثابت کردیا ہے  کہ اس ادارے کا قیام سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے کیا گیا تھا،موجودہ نیب آرڈیننس سے عمران خان کے دوست بہت خوش ہونگے،میں اپنے تجربے سے کہتا ہوں کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو مزید اندوہناک بنایا گیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سوا سب نے تسلیم کیا کہ نیب اپنی مرضی سے کسی کیخلاف ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب کے ذریعے حزبِ اختلاف کو جیل کی کال کوٹھڑیوں میں ڈال کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جارہا ہے،کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کے قانون کو سیاہ دھبہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔اںہوں نے کہا کہ  نیب ایک عیب ہے جو سیاسی معاشی اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے،یہ آمروں کو قوم پر مسلط کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے، عمران خان میں بھی آمر بننے خواہش تو ہے مگر صلاحیت نہیں، فرد واحد کا تاثر قائم کرنے کے بجائے اجتماعی قیادت پیدا کرنی چاہیے،عمران خان نے ملکی معاملات کو  بھی کھیل کا میدان بنا رکھا ہے،احتساب کا ایسا نظام لایا جارہا ہے جس سے اپنوں کو بچایا اور مخالف کے لیے ملک جہنم بنا دیا جائے،عمران خان کو اپنا انجام سامنے رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کا وقت ضائع کرکے اس طرح کے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں جس سے تفریق کا تاثر ظاہر ہو، ایسے اقدامات سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا جس کی توقع عمران خان سے نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے، نیب کی آڑ میں نفرت کےجو بیج بوئے جائیں گے اور اس سے جو فصل تیار ہوگی وہ عمران خان نہیں کوئی اور کاٹے گا۔

مزید : قومی


loading...