کراچی میں دھماکہ

کراچی میں دھماکہ
کراچی میں دھماکہ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کی جناح سپر مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائر بریگیڈ نے ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کے قریب آئل ڈپو میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ آئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری ہیں، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کراچی میں ہی  سپرہائی وے سہراب گوٹھ ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریبمسافر بس میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عوام کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...