وزارت توانائی کے ترجمان نے بجلی کے شارٹ فال کی خبروں کی تردید کر دی

وزارت توانائی کے ترجمان نے بجلی کے شارٹ فال کی خبروں کی تردید کر دی
وزارت توانائی کے ترجمان نے بجلی کے شارٹ فال کی خبروں کی تردید کر دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت توانائی کے ترجمان نے بجلی کے شارٹ فال کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان وزارت توانائی ظفر یاب نے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے ہفتہ دن 1:40پر ملک میں کل بجلی کی طلب 14293میگاواٹ تھی جبکہ سسٹم میں دستیاب بجلی 14350میگاواٹ رہی اور شارٹ فال زیرو ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں آئیں تھیں کہ ملک بھر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا، گیس اوربجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے اور بجلی کا یہ شارٹ فال 3 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیاہے تاہم اب وزارت توانائی کے ترجمان نے بجلی کے شارٹ فال کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...