فیصل آبادمیں خاتون سمیت3افرادنے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی
فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آبادمیں مہنگائی سے ستائے اورگھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت3افرادنے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق ستیانہ کے نواحی گائوں435گ۔ب میں گھریلوجھگڑوںسے دلبرداشتہ شادی شدہ20سالہ لڑکی آصفہ نے۔ جڑانوالہ کے نواحی گائوں63گ۔ب میں35سالہ شاہد علی اورچک35گ۔ب میں عتیق الرحمن نے معاشی بدحالی اورگھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔ضروری قانونی کاروائی کے بعدنعشیں ورثاکے سپردکردی گئی ہیں۔