اسلام آباد میں دھماکہ

اسلام آباد میں دھماکہ
اسلام آباد میں دھماکہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جناح سپرمارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ کی کچن میں کھانے پکانے کے دوران گیس لیکیج سے زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔دھماکے میں جھلنسے والے 13 افراد کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد