مظفر گڑھ،سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

مظفر گڑھ،سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا،نوجوان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید سے پولیس نے خرم نامی نوجوان کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خرم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ چلانے اور خنجر لہرانے کی ویڈیوز اور دیگر اسلحے کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
نوجوان گرفتار