”اپنی گاڑی میں یہ چیز لازمی رکھیں“ برفباری شروع ہوتے ہی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

”اپنی گاڑی میں یہ چیز لازمی رکھیں“ برفباری شروع ہوتے ہی گلیات ڈویلپمنٹ ...
”اپنی گاڑی میں یہ چیز لازمی رکھیں“ برفباری شروع ہوتے ہی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (آئی این پی ) ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری کے سبب سیاحوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سیاح رات کو سفر نہ کریں، دوران سفر مشکلات سے بچنے کیلئے گاڑی میں چین لازمی رکھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برف کے سبب سڑکوں پر پھسلن سے مقامی افراد اور سیاحوں کو آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے بچنے کیلئے سیاح گرم کپڑے اپنے ساتھ رکھیں۔