سردیوں میں عموماً وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

سردیوں میں عموماً وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟
سردیوں میں عموماً وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں میں لوگوں کا وزن عموماً بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہے اور اس سے بچا کیسے جا سکتا ہے۔ ماہرین نے اب ان سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں وزن بڑھنے کی پانچ وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ان میں ایک جسمانی سرگرمیوں کا کم ہوجانا ہے۔ اس کے علاوہ سیزنل افیکٹو ڈس آرڈر (Seasonal Affective Disorder)، موسم کی وجہ سے زیادہ کھانا، پانی کی کمی اورہارمونز کے مسائل اس موٹاپے کی وجوہات میں شامل ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ہارمونز کے مسائل اور سیزنل افیکٹو ڈس آرڈر کی صورت میں آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہو گی جبکہ باقی وجوہات کو آپ خود بھی روک سکتے ہیں۔ سردی کے موسم میں بھی ورزش کرتے رہنا، پانی مناسب مقدار میں پیتے رہنا اور کھانے میں اعتدال رکھنا۔ یہ وہ باتیں ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے لوگ سردی کے موسم میں موٹاپے سے بچ سکتے ہیں اور خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -