بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان کی فائرنگ، سسر جاں بحق، بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی 

بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان کی فائرنگ، سسر جاں بحق، بیوی اور ساس سمیت ...
بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان کی فائرنگ، سسر جاں بحق، بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی 

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ملزم کی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان اپنی بیوی کو منانے اپنے سسرال گیا تھا جہاں بیوی کے نہ منانے اور سسرالیوں سے تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے ملزم کا  سسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -نارووال -