پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا: فواد چوہدری

پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا: فواد چوہدری
پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا: فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے کہ بینظیر بھٹوکی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں۔فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ  پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو جیسے قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر نہ ہو۔

مزید :

قومی -